لندن۔ 21 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی جوڑے کو والدین کو قتل کرکے گھر میں دفن کرنے کے الزام میں مجرم قرار دے دیا گیا۔ناٹنگھم کرائون کورٹ میں جیوری نے سوزان اور کرسٹوفر ایڈورڈز کو اس گھنائونے جرم میں قصور وار قرار دیا۔اس جوڑے پر الزام ہے کہ انہوں نے 1998میں ولیم اور ا ن کی اہلیہ پیٹریشیا کو قتل کیا اور ان کی لاشوں کو گھر ہی میں دفن کردیا جبکہ 15سال تک ان کے پنشن کا چیک بھی ہضم کرتے رہے۔اس مد میں مذکورہ جوڑے نے حکومت سے2لاکھ 50ہزار پائونڈ وصول کئے ۔
ترکی میں دو مغویہ ورکرس کی رہائی
انقرہ ۔ 21 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ممنوعہ تنظیم کردش ورکرس پارٹی نے ترکی کے جن دو ورکرس کا اغواء کیا تھا ، انھیں آج تازہ ترین اطلاع ملنے تک رہا کردیا گیا ۔ زنیہوا خبررساں ایجنسی نے عہدیداروں کے حوالہ سے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے پیر کے روز چھ افراد کا اغواء کیا تھا اور پانچ گاڑیوں کو نذرتش کیا تھا یہ واقعہ ترکی کے صوبہ ٹونسیلی میں رونما ہوا تھالیکن اُن میں سے دو افراد کو رہا کردیا گیا ۔ یاد رہے کہ کردش ورکرس پارٹی کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے جو 1984ء میں تشکیل دی گئی تھی جس کا مقصد ترکی میں کردوں کیلئے نسلی بنیاد پر ایک علحدہ ریاست کا قیام ہے اور اسی جدوجہد میں اب تک 40,000 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔