لندن۔21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بینی جوزف ماویلک برطانیہ کے ایک مخیر این آر آئی ہیں جنہیں وی کے کرشنا مینن ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ یہ اُن کے نمایاں کارناموں کا اعتراف ہے ۔ انہوں نے خاص طور پر ہندوستانی برادری اور عام طور پر برطانیہ کے کثیر تمدنی معاشرہ کیلئے بہت کچھ کیا ہے ۔ایک خصوصی تقریب میں انہیں یہ ایوارڈ عطا کیا گیا ۔ ڈاکٹر سیرین ماپرائیل نے جو ادارہ کے ایگزیکٹیوڈائرکٹر ہیں اپنے بیان میں کہا کہ وہ بینی جوزف کی مسائل کی یکسوئی کیلئے رویہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔ انہوں نے سماج کے عدم توازن کو دور کرنے کیلئے نمایاں کارنامے انجام دیئے اور عوام کو ان کے کارناموں سے بیحد خوشی ہوئی جس کا اظہار عوام نے اپنے بیانات میں کیا ہے ۔