لندن ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کنزرویٹیو برٹش ایم پی نائیجل ملز جو پارلیمنٹ میں سماعت کے دوران اپنے ٹیبلٹ پر مقبول پزل گیم کھیلتے پائے گئے تھے، انہوں نے آج اپنے برتاؤں کیلئے غیرمشروط طور پر معذرت خواہی کرلی اور اس کا اعادہ نہ کرنے کا وعدہ کیا۔ اخبار ’سن ‘ نے 40 سالہ ایم پی کی کھیل میں مشغولیت کی تفصیلیں شائع ہوئی ہیں جبکہ دارالعوام میں مباحث چل رہے تھے۔ ملز نے ابتداء میں ہی اپنے برتاؤ کا اعتراف کرلیا اور اخبار کو کہا وہ دوبارہ ایسا نہیں کریں گے۔