برطانوی انٹلیجنس میں پہلی مرتبہ مہاجرین کی اولاد

لندن۔ 26 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کا انٹیلی جنس ادارہ MI6 (ایم آئی 6) پہلی مرتبہ مہاجرین کی نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کو ادارے میں شمولیت کی اجازت دے گا۔ ادارے نے پہلی مرتبہ مرتبہ ٹی وی اشتہار بھی نشر کیا ہے۔ادارے کے سربراہ ایلکس یینگر نے اس ضابطے کو منسوخ کر دیا جو اس بات کے متقاضی تھا کہ ادارے کے ملازمین کے والدین برطانوی ہوں۔ برطانوی انٹلیجنس ادارے کی جانب سے آئندہ بھرتی کئے جانے والوں کیلئے صرف یہ مطلوب ہو گا کہ وہ برطانیہ میں پیدا ہوئے ہوں۔برطانوی انٹلیجنس ادارے نے بھرتی کی مہم شروع کی ہے جس میں ایسی خواتین کو مدّنظر رکھا گیا ہے جن کے بچّے افریقی نژاد ہیں۔ اس کا مقصد ادارے کے ملازمین میں نسلی تنوع کو بڑھانا ہے۔