لندن۔19 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے ایک سیاستداں اور اس کے 3 دیگر ساتھیوں کو ایک برطانوی امدادی کارکن خرم شیخ کے قتل کے الزام میں مقامی عدالت سے سزائیں سنادی گئیں،32 سالہ خرم شیخ کو اس وقت قتل کیاگیا جب وہ ایک لڑائی کا تصفیہ کرانے کی کوشش کررہا تھا۔32 سالہ خرم شیخ کا تعلق روچ ڈیل سے تھا کو سری لنکا میں 2011 میں کرسمس کی تعطیل کے موقع پر ہوٹل میں گولی ماری گئی اور چاقو گھونپا گیا۔جج روہنی والگاما نے سری لنکن سیاستداں سمپتھ وداناپتھیرانا کو 20 سال قید کی سزا سنائی
جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں لاہیرو کیلم، یوساما اور پرانیتھ چترنگا کو بھی سزائیں سنائی گئیں۔ سابق کونسل لیڈر پر ایک خاتون کی عصمت دری کابھی الزام تھا۔ جج روہنی نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ میں نے ساڑھے 3 ماہ کی سماعت کے بعد اس مقدمے کافیصلہ کیاہے یہ ایک تاریخی کامیابی ہے۔ میں نے یہ فیصلہ اپنے ضمیر کے مطابق شواہد کو سامنے رکھ کر کیا ہے۔