لندن ۔ /13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ مختلف شہروں جیسے برمنگھم میں واقع سرکاری اسکولس میں انسپکٹرس پر مشتمل اسکواڈس روانہ کرے گا جہاں مبینہ طور پر قدامت پسندانہ اسلامی تعلیمات کے ذریعہ بچوں کی تعلیم کو متاثر کیا جارہا ہے ۔ سنڈے ٹائمز کے مطابق ایجوکیشن سکریٹری مشیل گوؤ نے ان اسکولس کے خلاف اسکواڈس کو کارروائی کی ہدایت دی جہاں مذہبی قدامت پسندی کو اہمیت دی جارہی ہے اور یہ بچوں کے متوازن نصاب اور سیکھنے کے عمل میں رکاوٹ بن رہی ہے ۔
تھائی ایئرویز کے طیارے کی بنکاک میں ایمرجنسی لینڈنگ
بنکاک۔13اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) تھائی ایئرویز کا ایک طیارہ ملک کے مرکزی شہر میں لینڈنگ گیر میں مسائل پیدا ہونے کی بناء پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگیا ۔ یہ طیارہ مقبول عام سیاحتی جزیرہ کوہ سانووی جارہا تھا اور اسے بنکاک انٹرنیشنل ایئرپورٹ واپس ہونا تھا ۔ ایئرپورٹ کے ڈائرکٹر روی وان نے کہا کہ اس طیارہ نے ہنگامی لینڈنگ کی ۔ مسافرین کو دوسرے طیارے کے ذریعہ ان کی منزل کیلئے روانہ کردیا گیا ۔ یہ طیارہ 7:45بجے صبح روانہ ہوا تھا ۔ کیپٹن نے لینڈنگ گیر میں مسائل پیدا ہونے کا احساس کرنے کے بعد طیارہ کو بنکاک انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سمت موڑ دیااور وہاں کے عہدیداروں کی اجازت سے بحفاظت ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی ۔