لندن ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی اخبار گارڈین نے اپنے کالم میں لکھا ہیکہ ہندوستان جہوریت مخالف ہے۔ برطانوی اخبار کا مزید کہنا ہیکہ برطانیہ کو مودی پر دباؤ برقرار رکھنا چاہئے۔ ہندو قوم پرستی کے نام پر کٹھوعہ اور اترپردیش میں کمسنوں سے زیادتی پر ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو قصوروار ٹھہرایا جائے۔ ہندوستان میں زیادتی کے واقعات محض بے قابو مذہبی جنونیت نہیں بلکہ فاشزم پر مبنی ہندو ریاست کی جانب اقدام ہیں۔ واضح رہیکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی بربریت کے باعث معصوم افراد کے بہیمانہ قتل، ننھی بچی آصفہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر لندن میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔