کوڑی کوڈ ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کوزی کوڈ میں پولیس نے 20 افراد کو حراست میں لے لیا جب یہاں اخلاقی پولیس کے خلاف بوسہ محبت ، احتجاج کے دوران تصادم ہوگیا ۔ اتوار کے دن گڑبڑ اس وقت شروع ہوئی جب اخلاقی پولیس کے خلاف بوسہ محبت مہم کے لیے حامیوں نے برسر عام بوسہ لینے کے لیے جارہے تھے تاہم ہنومان سینا کے کارکنوں نے مخالفت کرتے ہوئے انہیں زد و کوب کیا ۔ پولیس نے تصادم کی صورتحال ٹالنے کے لیے ہلکا سا لاٹھی چارج کردیا ۔ بوسہ محبت تحریک کو اس وقت تقویت ملی جب ایک فیس بک میں کہا گیا کہ میرین ڈرائیو کوچی میں 2 نومبر کو اخلاقی پولیس کے خلاف احتجاج میں شرکت کے لیے کیرالا آئیں ۔ جس کے حق میں فیس بک پر 1,43,000 افراد نے تائید کی تھی ۔