برسات کی غیریقینی صورتِ حال سے غذائی افراط ِزر کا اندیشہ : ریزرو بینک آف انڈیا

ممبئی۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آج خبردار کیا کہ بارش کی غیریقینی صورتِ حال جاری رہنے پر غذائی افراط زر میں اضافہ ہوگا، لیکن اُمید ظاہر کی کہ حکومت کی پالیسیاں آئندہ مہینوں میں سربراہی کو بہتر بنائیں گی۔ آر بی آئی کی مالیاتی پالیسی پر نظر ثانی کے بعد بینک نے کہا کہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کہ مستقبل میں غذائی افراطِ زر میں اضافہ ہوجائے گا لیکن وسیع تر پیمانے پر اِفراطِ زر اعتدال پر رہے گا کیونکہ غذائی اجناس کے اِفراطِ زر میں اضافہ کی دیگر اشیاء کے اِفراطِ زر میں کمی یا اس کی موجودہ صورتِ حال برقرار رہنے سے پابجائی ہوجائے گی۔ آر بی آئی کی مالیاتی پالیسی میں دو ماہی نظرثانی کی جھلکیاں حسب ذیل ہیں۔ ٭ مختصر مدتی قرضۂ جات کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں ٭ نقد رقم کے محفوظ ذخائر کا تناسب تبدیل نہیں ہوا ٭ ایس ایل آر میں 0.50 پیسہ سے 22 پیسوں تک تخفیف کی گئی تاکہ بینکنگ کے فنڈس آزاد ہوسکیں ٭ تخمینہ کے بموجب جی ڈی پی کی شرح ترقی جاریہ مالی سال میں 5.5% مقرر کی گئی ٭ سی پی آئی افراطِ زر کا نشانہ جنوری 2016ء تک جی ڈی پی کا 6% مقرر کیا گیا۔ بینکنگ اصلاحات جاری رہیں گی۔