بردوان میں ٹی ایم سی دفتر پر حملہ

بردوان ۔ /22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ضلع بردوان میں ترنمول کانگریس کے دفتر پر چندنامعلوم افراد نے مبینہ طور پر بم پھینکے ۔ پولیس نے بتایا کہ پارٹی کی تپسی II اچلک آفس کے دروازے اورکھڑکیاں متاثر ہوئے ہیں تاہم آج صبح کئے گئے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ٹی ایم سی قائدین نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ۔ پارٹی لیڈر منوجت چٹ اپادھیا نے الزام عائد کیا کہ یہ اس علاقہ کے بی جے پی ورکرس کی کارستانی ہے ۔ واضح رہے کہ بردوان میں ٹی ایم سی کے خلاف بی جے پی کارکنوں میںغم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ یہاں دونوںپارٹیوں کی سیاسی لڑائی دیرینہ ہے ۔