بردوان ( مغربی بنگال ) 2 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بردوان میں ایک مکان میں ہوئے دھماکہ میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔ متاثرین اسی مکان میں مقیم تھے ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس ایم ایچ مرزا نے کہا کہ یہ دھماکہ کھاگرا گڑھ علاقہ میں ہوا ہے جس میں ایک شخص شکیل احمد برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔ ایک اور زخمی سون منڈل دواخانہ میں علاج کے دوران چل بسا ۔ ایک اور شخص حسن صاحب بھی زخمی ہوگیا ہے جس کا دواخانہ میں علاج کیا جارہا ہے ۔