بردوان ۔ 14 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) بردوان ضلع انتظامیہ کی جانب سے پیش کردہ ایک تجویز جس میں کہا گیا تھا کہ 16 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج ظاہر ہونے پر جیتنے والی پارٹیاں ’’فتح ریالی‘‘ کا انعقاد نہیں کریں گی۔ اس تجویز سے سبھی سیاسی پارٹیاں متفق ہوگئی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ و ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ستمرا موہن نے میڈیا کو بتایا کہ انتخابات لڑنے والے امیدواروں کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں مذکورہ تجویز پیش کی گئی تھی جس کا مقصد صرف یہ تھا کہ مابعد نتائج تشد کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ سمترا موہن نے کہا کہ تمام امیدواروںنے تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ نتائج کے بعد چونکہ جیتنے والی پار ٹیاں خوشی میں جنون کی حد تک پہنچ جاتی ہیں اور تشدد بھڑکنے کا اندیشہ پیدا ہوجاتا ہے۔ اسی لئے انتخابی جیت کی ریالیوں پر امتناع عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
کانگریس ترجمانوں کا آج اجلاس
نئی دہلی ۔ 14 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے پیش نظر 15 مئی کو کانگریس ترجمانوں کا ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اجئے ماکن کریں گے جو پارٹی کے محکمہ مواصلات کے انچارج ہیں۔