پکور ( جھارکھنڈ ) ۔ 13 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی اور انٹلی جنس بیورو کی ایک مشترکہ ٹیم نے جھارکھنڈ کے پکور ڈسٹرکٹ کے سنگرام پور علاقہ سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ بردوان بم دھماکہ میں ملوث ہیں ۔ دریں اثناء مفصل پولیس اسٹیشن کے انچارج آر کے مینز نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ دونوں افراد کو این آئی اے اور آئی بی کی مشترکہ ٹیم گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی ۔ یاد رہے کہ پکور مغربی بنگال کے بربھوم ڈسٹرکٹ سے متصل ہے ۔ 2 اکٹوبر کو ہوئے دھماکے میں جماعت المجاہدین کے دو ارکان ہلاک ہوگئے تھے ۔ مبینہ دہشت گرد نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے لیے این آئی اے نے انعام کا اعلان بھی کیا تھا ۔ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں تین خواتین بشمول جماعت المجاہدین رکن شکیل غازی عرف شکیل احمد کی بیوہ بھی شامل ہے ۔۔