بردوان ( مغربی بنگال ) 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بردوان دھماکہ میں استعمال کئے گئے دھماکو مادوں جیسی اشیا آج یہاں ایک کنویں کے قریب سے دستیاب ہوئیں ۔ این آئی اے کے عہدیداروں کو یہ پتہ چلا تھا کہ یہاں ایک کنویں کے قریب دھماکو اشیا بوتلوں میں رکھی گئی ہیں۔ پہلے ان بوتلوں کی ایک دوکان میں تلاشی لی گئی ۔ مالک دوکان کے انکشاف پر اسے ایک قریبی کنویں کے پاس سے دستیاب کرلیا گیا ۔ دوکان کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔