کولکتہ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قومی سکریٹری سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہاکہ این آئی اے کیمپ آفس کے باہر معمولی بم دھماکہ دراصل یہ پیام ہے کہ بردوان دھماکہ کی تحقیقات میں سست روی لائی جائے۔ اُنھوں نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کل این آئی اے آفس کیمپ کے باہر ہلکی شدت کا جو دھماکہ ہوا ، اُس سے یہ پیام بھیجنا مقصد ہوسکتا ہے کہ ہم نے کولکتہ اور مضافات میں اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں چنانچہ دہشت گرد چاہتے ہیں کہ بردوان دھماکہ کی تحقیقات متاثر ہوں۔ اُنھوں نے کہاکہ 2012 ء اور 2013 ء میں ہوئے دو بم دھماکوں میں پولیس نے خاموشی اختیار کرلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بم دھماکوں کی جامع تحقیقات یقینی بنائے گی۔