بردوان دھماکہ کیس کے ملزم کی موٹر سائیکل ضبط

بردوان۔ 16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)بردوران میں 2 اکتوبر کو ہوئے دھماکہ میں ملوث ملزم قادر شیخ کی استعمال کردہ موٹر سائیکل کو آج ضبط کرلیا گیا ہے جبکہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے پوچھ گچھ کیلئے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایک بغیر نمبر پلیٹ والی سرخ موٹر سائیکل موضع جئے کرشنا پور میں قادر شیخ کے رشتہ دار کے گھر میں دستیاب ہوئی۔ قادر نے یہ موٹر سائیکل مفرور کوثر شیخ کے گھر میں چھپائی تھی۔ کوثر شیخ ، قادر کا برادر نسبتی ہے جو فرار بتایا گیا ہے۔