کولکتہ ۔ 4 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ جو کہ بردوان دھماکہ کیس کی منی لینڈ رینگ ( ناجائز دولت کو قانونی طریقہ سے منتقلی ) کے پہلو سے تحقیقات کررہا ہے ۔ بعض مشتبہ بینک کھاتوں کا پتہ چلایا ہے اور اس تحقیقات میں مصروف ہے کہ آیا یہ کھاتے عسکریت پسندوں کو فنڈ فراہم کرنے کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں ؟ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی نے بعض افراد کے اکاونٹ نمبرس حاصل کرلیے ہیں جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی اور ایجنسی اس پہلو سے تحقیقات کررہی ہے کہ ان اکاونٹس کا عسکریت پسندوں گروپس کی فنڈنگ سے تعلق تو نہیں ہے ۔ ماہ نومبر میں انورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش اور دیگر محاذی تنظیموں کے خلاف منی لینڈرنگ کیس درج کیا تھا ۔ جب کہ قومی تحقیقاتی ادارہ (NIA) نے بردوان دھماکہ کیس کی دہشت گردانہ کارروائی کے پہلو سے تحقیقات کررہا ہے ۔ یہ واقعہ 2 اکٹوبر کو پیش آیا ۔۔