بہرام پور (مغربی بنگال) ۔ 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے ضلع بردوان میں ہوئے دھماکہ کیس کے سلسلے میں تحقیقات کرنے والی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے ماسٹر مائنڈ شیخ رحمت اللہ عرف ساجد کے قریبی مشتبہ ساتھی کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ مرشدآباد میں ایک مدرسہ سے جمعیتہ العلمائے مجاہدین بنگلہ دیش کے لئے بھرتی کیمپ چلا رہا تھا۔ این آئی اے نے اب تک 17 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس شخص کی شناخت مفضلحق کی حیثیت سے کی گئی ہے۔