گوہاٹی ۔ 22 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بردوان بم دھماکہ مقدمہ کے ملزم شاہ نور عالم کی بیوی سجنا بیگم کو آج 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ۔ پولیس نے آج انتہائی سخت سیکوریٹی میں سجنا کو چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا ۔ پولیس ترجمان کے بموجب سجنا پر جہادی تحریک میں روپوش ہو کر ٹریننگ حاصل کرنے کا شبہ ہے ۔ بردوان بم دھماکہ کی تحقیقات نیشنل انوسٹگیشن ایجنسی (این آئی اے) کررہی ہے۔