نئی دہلی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں بردوان دھماکہ کے مقام سے تمام مواد جمع کرلینے کے بعد قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج 12 مفرور ملزمین کی گرفتاری کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا، جو بنگلہ دیش کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش کے سلسلہ میں مطلوب ہیں۔ این آئی اے نے 5 مفرور ملزمین کے خلاف فی کس 10 لاکھ روپئے اور مزید 5 لاکھ روپئے فی کس 3 ملزمین کیلئے اعلان کیا ہے جبکہ بقیہ چار کیلئے 3 لاکھ روپئے کا اعلان ہے۔ یہ تمام بتایا جاتا ہیکہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ ہیں۔