بردوان دھماکہ : مزید دو افراد کی گرفتاری

بردوان 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بردوان دھماکہ میں مشتبہ دہشت گردوں کو سم کارڈس فراہم کرنے پر دو افراد کو گرفتارکرلیا گیا اور اس طرح گرفتاریوں کی جملہ تعداد 6 ہوگئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اشوک مکرجی اور معین الاسلام جو سم کارڈس اور موبائیل فون کے کاروباری ہیں انہیں بردوان کے کیٹو گرام سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب قبل ازیں گرفتار کئے گئے چار افراد بشمول دو خواتین سے پولیس نے پوچھ گچھ کی اور انہوں نے ان کی نشاندہی کی۔ پولیس نے انکی دوکان سے ووٹر آئی ڈی کارڈس کی نقولات ضبط کئے۔