دبئی ۔ 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دنیاکی بلند ترین عمارت برج خلیفہ آج رات ترنگے کی روشنیوں زعفرانی، سفید اور سبز سے منور ہوگی۔ ہندوستان کے 68 ویں یوم جمہوریہ کے سلسلہ میں متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے درمیان معاہدوں کے پیش نظر یہ اہتمام کیا گیا ہے۔ ایل ای ڈی شوز کل تین بار منعقد کئے جائیں گے۔ یہ فواروں کے شوز کے ساتھ ہوں گے۔