ماہ مئی میں زائد از 20 فیصد اضافے سے حکومت کو حوصلہ
نئی دہلی۔4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر کامرس سریش پربھو نے آج کہا کہ وہ جون میں برآمدات میں تقریباً 20 فیصد اضافہ کی توقع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مال مئی میں برآمدات میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جون میں بھی ایسا ہی اضافہ ہوگا۔ مرکزی وزیر ہندوستان کی برآمدات میں 100 ملین ڈالر کا اضافہ کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر ایکسپورٹس سے مخاطب کررہے تھے۔ جون کے لیے باضابطہ اعداد وزارت کامرس کی جانب سے 15 جولائی کو جاری کئے جائیں گے۔ سریش پربھو نے یہ بھی کہا کہ بینکس کو چاہئے کہ وہ ایکسپورٹس کو قرض فراہم کریں تاکہ انہیں قرض کے وصول میں مسئلہ پیش نہ آئے اور انہیں اس کے لیے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات کو فروغ دینے اور اس میں اضافہ کے لیے مدد فراہم کررہی ہے۔