ساؤپاؤلو۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) برازیل نے اپنی شمالی سرحد آج بند کردی تاکہ اجتماعی طور پر تارکین وطن کو روکا جاسکے۔ مقامی شاہراہ کی پولیس نے کہا کہ یہ اقدام مرکزی جج کے کل فیصلہ کے بعد کیا گیا ہے۔ جج نے کہا تھا کہ ونیزویلا کے شہری زیادہ تعداد میں تارکین وطن کو معاشی اعتبار سے مدد فراہم نہیں کرسکتے۔ یہ سرحد برازیل اور دیگر ممالک کے شہریوں کیلئے ہر وقت کھلی رہتی تھی تاکہ ونیزویلا کے شہری اپنے وطن واپس ہوسکیں۔