برازیل کا وینزویلا کے پناہ گزینوں کو محدود تعداد میں داخلہ دینے کا فیصلہ

براسلیا، 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر نے کہا ہے کہ برازیل حکومت ونیزویلا سرحد سے متصل شمال مغربی صوبے رورائما کی سرحد سے وینزویلا کے پناہ گزینوں کو محدود تعداد میں ہی داخلہ دینے پر غور کر رہی ہے ۔مسٹر ٹیمر نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ وینزویلا سے بڑی تعداد میں آ رہے پناہ گزین مقامی سروسز کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور شہریوں کے ساتھ تشدد کر رہے ہیں لہذا وینزویلا سے رورائما صوبے کی سرحد میں داخل ہونے والے وینزویلا کے لوگوں کی تعداد کو محدود کیا جائے گا۔ یہاں مقامی انتظامیہ مائیگریشن بحران سے دوچار ہے ۔مسٹر ٹیمر نے کہا کہ روزانہ وینزویلا کے 700-800 شہری سرحدی شہر پکرائما سے سرحد پار کر رہے ہیں۔ برازیل ان کی تعداد کو 100-200 تک محدود کرنا چاہتا ہے ۔