برازیل ڈیم حادثہ: مرنے والوں کی تعداد 121ہوگئی

ریو ڈی جینرو، 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کی جنوبی ریاست مناس گیرائس میں ایک ڈیم کے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 121 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 226 لوگ اب بھی لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔ریاست کے فائر بریگیڈ کے ترجمان پیڈرو ایھارا نے ہفتہ کو بتایا کہ کل 192 لوگوں کو بچایا گیا اور لاپتہ 395 لوگوں کی تلاش کر لی گئی ہے ۔مسٹر ایھارا نے بتایا کہ ہفتہ کو امدادی ٹیمیں اس جگہ پر توجہ مرکوز کر رہی تھیں جہاں حادثے کے وقت ایک ڈریسنگ روم میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی دوپہر علاقے میں بہت سی اشیاء کی نشاندہی کی گئی تھی اور ہفتے کی صبح فائر بریگیڈ عملہ نے علاقے کی کھدائی شروع کر دی تھی۔بروماڈنھو میں برازیل کی مائننگ کمپنی ‘ویلے ‘ کی ملکیت والے ڈیم کے ڈھہنے کے بعد سے 22 تربیت یافتہ کتوں کے ساتھ 250 سے زیادہ فائر بریگیڈ عملہ ابھی تک 226 لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ھے ۔ڈیم کے ڈھہنے کے بعد اس کا ملبہ بہنے سے ارد گرد کا بنیادی ڈھانچہ تہس نہس ہو گیا ، جس میں کان کنی کمپنی کے ایڈ منسٹریٹو سینٹر اور کیفیٹیریا بھی شامل ہے ۔