ریوڈی جنیرو 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے صحت عہدیداروں نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ جاریہ سال اب تک ڈینگو بخار سے فوت ہونے والوں کی تعداد 693 ہوگئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ مچھر کاٹنے سے لاحق ہونے والے اس بخار نے وسطی اور جنوبی امریکہ کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے جن میں سب سے زیادہ اموات ساؤپالو میں ہوئی ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کی جانب سے کل جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی گئی جس کے مطابق ڈینگو بخار سے ہلاکتوں کے سلسلہ کو 1990 ء سے ہی جاری ہے تاہم اُس کا کوئی باقاعدہ ریکارڈ نہیں رکھا جاتا تھا۔ لیکن کچھ عرصہ بعد ڈینگو بخار سے فوت ہونے والوں کا ریکارڈ رکھا جانے لگا جس کے مطابق ڈینگو بخار سے فوت ہونے والی کی تعداد اوپر بتائی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔