برازیل میں اساتذہ اور پولیس کی جھڑپوں میں 100افراد زخمی

ریو ڈی جنیریو۔30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کی جنوبی ریاست پارانا میں تنخواہوں اور پنشن میں کٹوتی کے خلاف سیکڑوں اساتذہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے ریاستی اسمبلی کی جانب جانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کی، جبکہ مظاہرین نے سنگباری کی ۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 100سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔