ریوڈی جنیرو۔4 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برازیل میں صدارتی انتخابات کی تاریخ قریب آتے ہی ملک بھر میں سکیورٹی کے انتظامات میں اضافہ کر دیا گیا۔ برازیل کے صدارتی انتخابات میں بس ایک دن رہ گیا، اس دوران ملک بھر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ کسی بھی خطرے کے پیش نظر ریو ڈی جنیرو کی سڑکوں پر پولیس نے گشت بڑھا دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے شہر میں ہنگامے ہوئے جس میں دو بسوں اور ایک وین کوآگ لگادی گئی تھی،ان فسادات میں 3افراد ہلاک بھی ہوئے۔