براسیلیا۔11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں ہو رہے صدارتی انتخابات میں امیدوار جیر بولسونارو کو ‘ڈاٹافولھا ‘ کی جانب سے پیر کو کرائے گئے انتخابی سروے میں ان کو سبقت لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔مسٹر بولسونارو کو گزشتہ ہفتہ انتخابی ریلی کے دوران پیٹ میں چاقو مارا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل ہیں۔مسٹر بولسونارو پر چاقو سے حملہ ہونے کے بعد سے یہ پہلا انتخابی سروے ہے جس میں انہیں 24 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیال رہے ‘ڈاٹافولھا ‘کے گزشتہ ماہ جاری کئے گئے انتخابی سروے میں انہیں 22 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔بائیں بازوکے کیرو گومیز 13 فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ان اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہیکہ لاطینی امریکی ملک برازیل میں بھی بائیں بازو کے اثرورسوخ میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔