برازیل : سیلاب سے 44 اموات

برازیلیا، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مشرقی برازیل میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران طوفانی بارش کے پیش نظر سیلابی صورتحال سے کم از کم 44 اموات ہوچکی ہے اور زائد از 60 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ ریاست اسپریتو سانتو میں سیول ڈیفنس حکام نے کل جملہ 27 اموات کی اطلاع دی، جن میں کل ایک روز کی آٹھ ہلاکتیں شامل ہیں۔ حکام نے اسے 90 برسوں کی بدترین بارشیں قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 61,379 افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

بنگلہ دیش میں پاکستانی ٹی وی چینل نہ چلانیکا فیصلہ
ڈھاکہ ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں پاکستان مخالف جذبات بڑھتے جارہے ہیں۔ بنگلہ دیشی کیبل آپریٹرز نے پاکستانی ٹی وی چینل نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے ملک کے کیبل آپریٹرز اور اونرز کی تنظیموں نے ایک اجلاس میں پاکستانی ٹی وی چینلوں کی نشریات نہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ یہ فیصلہ کب سے نافذ ہوگا۔