برازیلیا ، 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں ایک اسپتال سے 40 نوزائدہ بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ شہر ریوڈی جنیرو میں ایک اسپتال کے مردہ خانے میں لا پروائی کے ساتھ رکھے گئے 40 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ مردہ خانے کے ریفریجریٹر سے ملنے والی لاشیں کئی برسوں سے یہاں رکھی ہوئی ہیں۔ حکام نے اسے کسی خوفناک فلم کا منظر قرار دیا ہے۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ بچہ مردہ پیدا ہو تو پھر اُس کے والدین انھیں واپس لینے نہیں آتے۔