حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : داعی اسلام مولانا غلام نبی شاہ نقشبندی و ڈاکٹر سراج الرحمن سیول سرجن کا رکھا ہوا کتابچہ Tell me about Mohammed pbuh جو کہ تلگو ، انگریزی میں ہے ۔ عید میلاد کے موقع پر برادران وطن میں پیش کرتے ہوئے پیغمبر اسلام کو مساوات ، خوش خلقی ، عالمی بھائی چارہ کی تعلیمات کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ جس سے آپس میں محبت اور ہند میں تلنگانہ میں خاص کر امن کی فضا قائم ہوسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی نے خاتم النبینؐ کے تعارفی لٹریچر کے رسم اجراء کے موقع پر کیا ۔ ڈاکٹر محمد سراج الرحمن نے بتایا داعی حکمت ، فراست ، محبت کی فضا میں مدلل لٹریچر برادران وطن کو عید میلاد کے موقع پر پیش کرتے ہوئے نہ صرف مذہبی فریضہ پورا کرے بلکہ بھٹکے بندوں کا رشتہ اللہ سے جوڑدے ۔ اس کے لیے مختلف لٹریچر ، اردو ہندی ، تلگو انگریزی میں ڈاکٹر سراج ولا متصل جامع مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر سے حاصل کرسکتے ہیں ۔۔