برآمدی مصنوعات پر اضافی ٹیکس عالمی معیشت پر تجارتی تناؤ کے منفی

اثرات کا آغاز
لندن ،5جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی بڑی معیشتوں کی طرف سے تجارتی رکاوٹیں کھڑی کرنے سے عالمی معیشت کی بہتری میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے ۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق ایسے اقدامات کے منفی اثرات نظر آنا شروع بھی ہو گئے ہیں۔ ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل رابرٹو آزیویڈو کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق دنیا میں بڑھتا تجارتی تناؤ تمام ممالک کی شرح نمو کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے مختلف برآمدی مصنوعات پر اضافی ٹیکسوں کے نفاذ کے بعد دنیا کی مختلف بڑی معیشتیں جوابی اقدامات کر رہی ہیں۔

ٹرمپ کی پابندیاں جرم اور
جارحیت :حسن روحانی
ویانا،5جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہیکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران کیخلاف پابندیاں ’جرم اور جارحیت‘ ہیں۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایرانی صدر نے یوروپی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ڈونالڈ ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسیوں کیخلاف اٹھ کھڑی ہوں۔ ایرانی صدر کے مطابق تہران نے جیسے ماضی میں پابندیوں کا مقابلہ کیا ویسے ہی وہ پابندیوں کے تازہ راؤنڈ کا بھی مقابلہ کر لے گا۔ ایرانی صدر ان دنوں یوروپی ممالک کے دورے پر ہیں۔