پی ڈی قانون کے تحت گرفتاریاں ، انسداد جرائم کے اقدامات ، سی وی آنند کمشنر سائبرآباد کا بیان
حیدرآباد /7 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے بدنام زمانہ روڈی شیٹرس دو افراد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں انسداد غنڈہ گردی ( پی ڈی ) ایکٹ کے تحت کارروائی کا نشانہ بنایا ۔ رہزنی اقدام قتل جبراً وصولی ، سرقہ ، اراضی معاملات اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث اور سرگرم رول ادا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا پولیس دعوی کر رہی ہے ۔ سائبرآباد پولیس کمشنر مسٹر سی وی آنند نے بدنام زمانہ شیوا گینگ اور فیصل دیانی ٹولی کے ایک رکن کے علاوہ دیگر دو بدنام رہزنوں کے خلاف کارروائی کی ۔ ایم جگدیش عرف جگو جس کی عمر 28 سال بتائی گئی ہے کے علاوہ مہیندر سنگھ چاوڈا 28 سال اصغر علی 21 سال اور قادر بارکباہ 25 سال کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا استعمال کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جگدیش عرف جگو جو بدنام زمانہ شیوا گینگ کا رکن ہے ۔ 803 رہزنی و سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ یہ وارداتیں اس نے 27 ماہ کے دوران انجام دی جو سال 2012 سے 2014 کے عرصہ میں کیا ۔ جگو کل 126 مجرمانہ مقدمات میں ملوث ہے ۔ مہیندر سنگھ چاوڈا جو سورام کالونی قطب اللہ پور منڈل کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 36 کریمنل کیسوں میں ملوث ہے اور یہ خطرناک عادی مجرم بتایا گیا ہے ۔ 21 سال اصغر علی جو پرانی حویلی دبیرپورہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اصغر علی 18 مقدمات میں ہے جو عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہا ہے ۔ اس کے علاوہ پولیس کمشنر نے بدنام زمانہ فیصل دیانی ( اسنیک گینک ) کے رکن قادر بارکباہ کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا استعمال یہ شخص 5 کریمینل کیسوں میں ملوث ہے ۔ سائبرآباد پولیس کمشنر مسٹر سی وی آنند نے پرامن ماحول اور عوامی سہولیات کے تحت اس طرح کے اقدام کو ضروری قرار دیتے ہوئے کارروائی انجام دی ۔