بدنام زمانہ سارق کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ

حیدرآباد /26 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنر بدنام زمانہ بین ریاستی سارق 50 سالہ راجیش کھنہ کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ امراوتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والا خطرناک مجرم قتل ، ڈکیٹی اور سرقہ رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ پولیس کے مطابق چیوڑلہ پولیس حدود میں اس نے کئی وارداتیں انجام دی تھیں ۔