بدعنوان ممالک کی فہرست: پاکستان، ہندوستان کی درجہ بندی بہتر

لندن ۔ 3 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کے 175 ممالک میں بدعنوانی کے تصور سے منسلک اس سال کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان کے درجے میں ایک پوائنٹ کی بہتری آئی ہے۔2014 کے اشاریہ کے مطابق پاکستان 29 پوائنٹس کے ساتھ 126 ویں مقام پر ہے جب کہ پڑوسی ملک ہندوستان 38 پوائنٹس کے ساتھ 85ویں درجے پر ہے۔ ہندوستان کی درجہ بندی میں بھی پچھلے سال کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔ پچھلے سال ہندوستان 36 پوائنٹس کے ساتھ 94 ویں نمبر پر تھا۔اس فہرست میں کہا گیا ہے کہ اقتدار کا غلط استعمال، خفیہ سودے اور رشوت خوری عالمی سطح پر معاشروں کو برباد کر رہے ہیں۔جنوبی ایشیا میں افغانستان کی حالت سب سے خراب بتائی گئی ہے، جسے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی فہرست میں 12 پوائنٹس ملے ہیں اور وہ فہرست میں 172 ویں مقام پر ہے۔