علیگڈھ 2 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) علیگڈھ مسلم یونیورسٹی نے سال 2015 – 16 کیلئے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسیس میں داخلو ں میں مبینہ بدعنوانیوں کی تحقیقات کیلئے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ کے بموجب انکوائری کمیٹی کی قیادت ہائیکورٹ کے سبکدوش جج امتیاز مرتضی کرینگے جبکہ محمد میاں اور فیضان مصطفی تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان ہونگے ۔ محمد میاں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے سابق وائس چانسلر ہیں جبکہ پروفیسر فیضان مصطفی نلسار یونیورسٹی آف لا کے موجودہ وائس چانسلر ہیں۔