کٹھمنڈو ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج نیپال کی اعلیٰ قیادت کو واقف کرایا کہ وہ زلزلے سے متاثرہ خطوں میں تمام تر اعانت کی پیشکش کرے گا اور راحت کاری اشیاء کی تیزتر تقسیم کیلئے سرحدوں علاقوں میں ’’عاجلانہ کلیرنس‘‘ اور ’’آزادانہ راہ گزر‘‘ چاہی۔ قومی سلامتی مشیر اجیت دوال جنھوں نے معتمد خارجہ ایس جئے شنکر کے ہمراہ اس ہمالیائی قوم کے تباہ حال علاقوں کا دورہ کیا، انھوں نے کہا کہ ریلیف آپریشن ’’نیپال کا میکرو پلان‘‘ ہے اور یہ کہ ہندوستان جس طرح بھی ممکن ہو ، اس کی مدد کرنے کیلئے آمادہ ہے۔ دوال اور جئے شنکر نے نیپالی وزیراعظم سشیل کوئرالا اور صدر رام برن یادو سے ملاقات کرکے اس ملک کیلئے اعانت کے قواعد کار پر بات چیت کی۔