بدتمیز مسافر کے سبب شکاگو کی فلائیٹ کا رخ موڑنا پڑا

شکاگو۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یونائیٹیڈ ایرلائنز کا کہنا ہیکہ شکاگو سے ہانگ کانگ جانے والی ایک فلائیٹ کو 12 گھنٹوں کے سفر کے بعد ٹوکیو کے قریب رخ بدلنا پڑا کیونکہ ایک بدتمیز مسافر کے سبب منزل مقصود کی سمت سفر جاری رکھنا مشکل ہوگیا تھا۔ شکاگو نشین یونائیٹیڈ کے ترجمان چارلس ہوبارٹ نے گذشتہ روز کہا کہ فلائیٹ 895 اتوار کو او ۔ ہیر انٹرنیشنل ایرپورٹ سے چین کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ اس طیارہ کو ٹوکیو کے ایک بڑے طیرانگاہ کے قریب ناریتا پر لینڈنگ کرانا پڑا۔ کوئی بھی مسافر زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق اس طیارہ میں 241 مسافرین اور 15 ارکان عملہ سوار تھے۔ جاپان میں لا انفورسمنٹ والوں نے صورتحال کا جائزہ لیا لیکن یونائیٹیڈ ایرلائنس کے ترجمان نے مزید تفصیل نہیں بتائی۔