بدایوں سانحہ : سی بی آئی کا اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کا مقدمہ درج

غازی آباد۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج 5 افراد کے خلاف دو رشتہ کی بہنوں کی بدایوں میں اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔سی بی آئی نے کہا کہ ریاستی پولیس کی ایف آئی آر میں اس قانون کا حوالہ نہیں دیا گیا تھا جس کے تحت لڑکیوں کے اغوا کی شکایت کرنے والے افراد سے ربط پیدا کیا گیا تھا۔ محکمہ نے 2 پولیس عہدیداروں کو بھی ملزمین میں شامل کرلیا ہے جنہوں نے اس سازش اور اس پر عمل آوری میں حصہ لیا تھا۔