ممبئی۔19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گجرات ساحل کے قریب بحرہ عرب میں سائیکلون کے سبب آج ممبئی اور اکناف کے اضلاع میں شدید بارش ہوئی۔ بارش کے سبب شہریوں کو شدید حرارت سے نجات مل گئی کیوں کہ درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ آگئی۔ خلیل تا اوسط بارش ممبئی اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔ سائیکلون کے باعث گجرات کے ساحل پر رطوبت جمع ہوگی۔ جس کے باعث مہاراشٹرا میں بادل چھاگئے۔