بحر روم میں کشتی الٹ جانے سے 146 تارکین وطن لاپتہ

روم ۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا سے روانہ ہونے والی کشتی روم کے ساحل کے قریب الٹ گئی۔ سامبیا کے ایک شخص کو بچا لیا گیا۔ اسپین کے فوجی بحری جہاز نے یوروپی یونین کی کارروائی ’’صوفیہ‘‘ میں شرکت کی جو اسمگلرس کے خلاف کی گئی تھیں۔ کشتی جزیرہ لیمپیڈوسا کے قریب الٹ گئی۔ یہ کشتی اتوار کے دن سبراتا (مغربی لیبیا) سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 5 بچے اور کئی حاملہ خواتین سوار تھیں۔ ان کا تعلق نائجیریا مالی اور زامبیا سے تھا۔ اندیشہ ہیکہ یہ تمام افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی تنظیم برائے تارکین وطن کے بموجب یہ حادثہ اسپین کے بحری جہاز نے بھی دیکھا تھا اور ڈوبنے والوں کو بچانے کی کوشش کی تھی۔ تاہم ناکام رہا۔ اٹلی کے عہدیداروں نے کہا کہ جاریہ سال 25 ہزار تارکین وطن آچکے ہیں۔