روم ۔ /27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً 500 تارکین وطن کو 7 کارروائیوں میں بچالیا گیا جو بحر روم میں گزشتہ ہفتہ کی گئی تھیں ۔ اطالوی ساحلی محافظوں کے ترجمان نے کہا کہ چار کارروائیوں میں بچائے ہوئے افراد زخمی ہوگئے لیکن دیگر درست حالت میں ہے ۔ ہفتہ کے دن پرسکون تھا لیکن اب مزید نقل و حرکت دیکھی جارہی ہے ۔ یوروپی یونین کے بحریہ برائے بحرروم نے ایک فوجی کارروائی کا آغاز جون کے اواخر میں کیا ہے تاکہ کشتیوں کی شناخت کرکے ان پر قبضہ کیا جائے ۔ تارکین وطن کو جو مایوسی کے عالم میں کوشش کرنے کے طور پر خطرناک سفر پر روانہ ہوجاتے ہیں بچالیا جائے ۔ اس مہم کیلئے چار بحری جہاز بشمول ایک اطالوی طیارہ بردار اور دیگر چار عام طیارہ بردار بحری جہاز ہیں جن پر 22 یوروپی ممالک کے 1318 فوجی سوار ہیں ۔