62 لاکھ میں فروخت کردیا گیا: سی اے جی
نئی دہلی ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) نے بتایا کہ بندرگاہ وی او چدمبرنار پر ناقابل استعمال بحری جہاز ایم ٹی اندراگاندھی کی مرمت کیلئے 15.17 کروڑ روپئے کی رقم صرف کی گئی۔ یہ انتہائی ناقابل بیان مصارف ہیں کیونکہ اسی جہازکو صرف 62.57 لاکھ روپئے میں فروخت کیا گیا ہے۔ سی اے جی رپورٹ جو آج پارلیمنٹ میں پیش کی گئی، اس میں کہا گیا کہ ایک ایسے بحری جہاز کو جس کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی، مرمت کے نام پر 15.17 کروڑ روپئے کی خطیر رقم خرچ کی گئی ۔ یہ جہاز 1987ء میں تیار کیا گیا تھا اور اس کی مدت کارکردگی 20 سال تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بندرگاہ کی کمیٹی نے اس جہاز پر 8.25 کروڑ روپئے کی رقم خرچ کرنے کی تجویز کے بارے میں سوالات اٹھائے تھے اس کے باوجود ایک خطیر رقم کے ذریعہ مرمت کی گئی اور پھر 62.57 لاکھ میں اسے فروخت کردیا گیا۔