بحریہ کے عہدیدار ابھیلاش کی وزیراعظم نے عیادت کی

نئی دہلی ۔ /27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج بحریہ کے عہدیدار ابھیلاش ٹومی سے بات چیت کی ۔ جسے سمندر سے ایک حادثہ کے بعد بچالیا گیا ہے ۔ 39 سالہ بحریہ کا عہدیدار 3 ہزار کیلو میٹر دور آسٹریلیا میں حادثہ کا شکار ہوا تھا اور اس کی پیٹھ زخمی ہوئی تھی ۔ اسے بین الاقوامی تعاون کے ذریعہ پیر کے دن بچالیا گیا ۔