نئی دہلی ۔ 2مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) بحریہ نے آج پہلی مرتبہ دیسی ساختہ آبدوز ’’کلوری‘‘ کے ذریعہ دبابہ شکن میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ۔ یہ ہتھیار آبدوز کے ذریعہ داغے گئے اور بحرعرب میں اس کا تجربہ پوری طرح کامیاب رہا جو صحیح نشانہ پر لگے۔میزائل کامیابی کے ساتھ زمین پر اپنا نشانے پر جالگا ۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تجربہ ایک اہم سنگ میل ہے اور اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہیں کہ ہندوستان میں تیارکردہ اسکورپن آبدوز کا یہ پہلا تجربہ تھا ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے دفاعی سائنسدانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ سارا ملک کیلئے یہ فخریہ لمحہ ہے ۔