نیویارک۔27ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرس نیویارک میں ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں وزیراعظم قطر شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کو کلیدی خطبہ دینے کیلئے مدعو کیا گیا ۔ بین الاقوامی مواصلاتی یونین اس تقریب کی میزبان تھی ‘ جس میں سربراہان مملکت و حکومت ‘ سفارت کاروں ‘ عرب اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ امکان ہے کہ وزیراعظم بحرین مستقبل کے مواصلات کے بارے میں مملکت کا نظریہ اور اس کی پائیدار ترقی کیلئے کارناموں کی مستقل کوشش کی تفصیلات پیش کریں گے ۔ وزیراعظم کے دربار کے صدر شیخ حشام بن عیسی الخلیفہ کل آئی ٹی یو کے معتمد عمومی ہولنگ ژاؤ سے وزیر مواصلات و حمل و نقل کمال احمد کے ساتھ اور ای گورنمنٹ اتھاریٹی کے چیف ایگزیکٹیو محمد علی القائد کے ہمراہ ملاقات کرچکے ہیں ۔ شیخ حسین نے وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی اور آئی ٹی یو کی زیرقیادت کوششوں کی تفصیل کا انکشاف کیا جو اس تقریب کے انعقاد کیلئے کی گئی تھیں ۔ ژاؤ نے وزیراعظم کی کوششوں کی ستائش کی جو مملکت کی ترقی کیلئے علاقائی اور عالمی سطحوں پر کی گئی تھیں ۔ بحرین اور آئی ٹی یو کے درمیان تعاون کی بھی انہوں نے ستائش کی ۔