مناما 7جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) بحرین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی عہدیدار کو سرکردہ شیعہ اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کے دوسرے دن نا پسندیدہ شخص قرار دیتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکی اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ فار ڈیموکریسی ،ہیومن رائٹس اینڈ لیبر مسٹر ٹام مالینوسکی کا بحرین میں خیر مقدم نہیں کیا جاتا ۔ انہوں نے بعض گروپس سے ملاقات کرتے ہوئے ملک کے داخلی امور میں مداخلت کی ہے ۔ مالینوسکی نے ایک دن قبل بحرین کے شیعہ اپوزیشن گروپ الوفاق سے ملاقات کی تھی ۔