بیجنگ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی آئندہ ہفتہ چین کے دورہ پر روانہ ہونے والے ہیں۔ لہٰذا اس موقع پر چین نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ بحرہند میں گہری کانکنی کیلئے ہندوستان کو اپنا تعاون پیش کرنے کا خواہاں ہے کیونکہ گہرائی تک سفر کرنے والے بحری جہازوں نے بحرہند کی گہرائی میں سونے اور چاندی کے انتہائی قیمتی ذخائر دریافت کئے ہیں۔ چائناڈیلی نے چائنا اوشین منرل ریسورس آر اینڈ ڈی اسوسی ایشن کے حوالے سے کہا کہ سمندر میں معدنیات اور دیگر قیمتی دھاتوں کو دریافت کیا گیا ہے ۔